جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹرمپ کےایران مخالف بیان پر جواد ظریف کا شدید ردّعمل

06 فروری, 2019 14:21

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےایران کےخلاف بیان پرایرانی وزیرخارجہ جوادظریف نےشدیدردعمل دیتےہوئےکہاہےکہ امریکاجنوبی ایشیامیں آمروں، قصائیوں اورانتہاپسندوں کی پشت پناہی کررہاہے۔
ٹرمپ کےاسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایران کےخلاف بیان پرایرانی وزیرخارجہ جوادظریف نےاپنےٹوئٹرپرجاری بیان میں کہاکہ دونوں ممالک کےدرمیان تناؤکی صورت حال اس وقت بڑھی ہےجب آج صبح اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں امریکی صدرنےایران کےخلاف بات کرتےہوئےکہاکہ ایران خطےمیں دہشت گردی کوفروغ دینےوالاسب سےبڑاملک ہے۔ ٹرمپ کاکہنا تھا ہم ایسےملک سےاپنی نظریں نہیں ہٹاسکتےجہاں سےمردہ بادامریکاکی آوازیں آتی ہوں۔
 
 
 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top