جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نیدرلینڈ کے اسلام مخالف سیاسی رہنما مسلمان ہوگئے

06 فروری, 2019 15:19

نیدرلینڈ کے اسلام مخالف سیاسی رہنما اسلام کیخلاف کتاب لکھنے کی کوشش کرتے کرتے خود مسلمان ہوگئے۔ جورام وین کلیورن کا کہنا ہے کہ اسلام مخالف کتاب لکھتے لکھتے مجھے اسلام کی عظمت کا پتا چلا اسلام اور قرآن مجید کے متعلق اپنے سابقہ بیانات پر شرمندگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس وقت غلط تھے۔
غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے جورام وین کلیورن نے اسلام قبول کرنے کا پس منظر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسلام مخالف کتاب لکھ رہے تھے کہ اس دوران ان پر اسلام کے متعلق حقائق کھلتے گئے اور یوں ان کے اسلام دشمنی کے نظریات تبدیل ہوگئے۔
وین کلیورن 2010ء سے 2014ء کے دوران رکن پارلیمنٹ رہے۔ وہ سابق سیاسی جماعت میں انتہائی مسلمان مخالف سیاستدان کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہوں اسلام اور قرآن مجید کے متعلق سخت بیانات دیئے تھے۔
اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اسلام اور قرآن مجید کے متعلق اپنے سابقہ بیانات پر شرمندگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس وقت غلط تھے کیونکہ یہ اس سیاسی جماعت کی پالیسی تھی اور ہر غلط فعل کو اسلام سے جوڑ دیا جاتا تھا۔
 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top