جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مودی سرکاراپنے ہی نوجوانوں کیلئےخطرہ،65 فیصد بھارتی ذہنی مرض میں مبتلا

06 جنوری, 2019 17:40

آبادی کے حساب سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ ملک کی 65 فیصد آبادی جوانوں کی ہے جن کی اوسط عمر 35 سال سے کم ہے لیکن بدقسمت بھارت اتنی بڑی جوان آبادی کو بے روزگار رکھ کر اقتصادی تعاون اور ترقی تنظیم کے اعداد و شمار میں گرتا ہی جارہا ہے۔ انتہا پسند مودی کی پالیسیوں نے بھارت کے نوجوانوں کو ذہنی مریض بنادیا۔

بھارت کا مستقبل خاک اور اندھیرے کے سوا کچھ نہیں۔ گھر کو آگ اپنے ہی چراغ سے لگے تو بھلا کوئی کیا کرے؟ انتہا پسند اور جاہل سوچ کا حامل بھارتی وزیراعظم مودی اس بات سے ہی بے خبر ہے کہ اسکے ملک کی 65 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل تھی جس کے لیے روزگار کے دروازے اس نے خود بند کیے اور 65 فیصد بھارتیوں کو ذہنی مریض بناڈالا۔

مودی سرکار کی جابر اور گھٹیا سوچ نے بھارت کی نوجوان نسل کو مایوسی کے انھیروں میں دھکیل دیا ہے کیونکہ اب بھارت دنیا کا سب سے بڑا بیروزگار ملک ہے جہاں شرح پر اسکا نمبر62 ہوگیا۔ اقتصادی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے بتایا کہ نام نہاد جمہوریت میں امیر غریب کے فرق میں خطرناک اضافہ ہوا اور جی ڈی پی برباد ہوگئی کیونکہ بھارتی اقتصادی اصلاحات 90 کی دہائی میں نافذ ہوئیں لیکن عمل آج تک نہ ہوا۔ عالمی ادارے "کریڈٹ سوئس گلوبل” کے مطابق سال2000 کے بعد سے بھارت میں9.9 فیصد سالانہ کی شرح سے جائیداد میں اضافہ ہوا لیکن اسکا فائدہ بھی ملکی آبادی کو نہیں ہوا۔ اور عدم مساوات کے باعث 25 کروڑ سے زائد غربت کی لائن سے نیچے آگئے۔ حالت یہ ہے کہ2017 کے گلوبل ہنگر انڈیکس میں بھارت سویں مقام پر پہنچ گیا اور اس معاملے میں بھارت اب بنگلہ دیش، سری لنکا، میانمار اور بہت سے افریقی ممالک سے بھی پیچھے کھڑا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top