جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بالی ووڈ کے اداکار اوم پوری کی دوسری برسی

06 جنوری, 2019 17:05

بالی ووڈ اداکار اوم پوری کے پرستار آج ان کی دوسری برسی منارہے ہیں۔ اوم پوری پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کے حامی تھے۔ انہوں نے بالی وڈ کے علاوہ پاکستانی اور برطانوی فلموں میں بھی کام کیا۔

اوم پوری نے بالی ووڈ میں آرٹ فلموں سے کیریئر کی شروعات کی۔ پھرانہوں نے کمرشل فلموں کا رخ کیا اور یہاں بھی اپنی اداکاری کا لوہا خوب منوایا۔ انہوں نے صرف بالی وڈ میں ہی نہیں ہالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اوم پوری کا فن سرحدوں کی قید کا محتاج نہ تھا۔ انہوں نے لاکھ مخالفت کے باوجود پاکستانی فلم ایکٹر ان لا میں کام کیا۔

زندگی کے آخری سالوں میں وہ زیادہ ترمزاحیہ کردار ادا کرتے، ہیرا پھیری، دبنگ، بلو باربر، چپکے چپکے ان کی شاہکار فلمیں تصور کی جاتی ہیں۔ اوم پوری 2 سال پہلے آج ہی کےدن اپنے گھرمیں مردہ پائے گئے۔ آج بھی ان کے چاہنے والے انہیں یاد کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top