جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین اور تائیوان میں سرحدی تناؤ بڑھ گیا

06 جنوری, 2019 17:53

چینی صدر شی جن پنگ نے چینی فوج کو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنی چاہئیے۔ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی چینی سمندر اور تائیوان کے ساتھ جاری سرحدی تناؤ اور امریکا کی جانب سے ایشیاء ری ایشورنس ایکٹ کے اعلان کے بعد صورت حال مزید خراب ہوچکی ہے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ رواں صدی دنیا میں کئی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور اس تیزی سے بدلتی صورت حال میں چین کو اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث مختلف خطرات کا سامنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top