جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گورنر ہاؤس سندھ میں بائیک شو کا انعقاد

06 جنوری, 2019 19:55

صدرمملکت عارف علوی اورگورنرسندھ عمران اسماعیل نے بائیک شو میں بائیک پرسواری بھی کی۔

گورنر ہاؤس کراچی میں رنگارنگ بائیک شو کا اہتمام کیا گیا۔ شہر بھر سے70 سے زائد ایک سے ایک ہیوی بائیک شو کا حصہ بنیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی بھی گورنر کی دعوت پر شو میں شریک ہوئے اور ایک ساتھ بہت ساری بائیکس دیکھ کرخوشی کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نو گو ایریا عوام کے لیئے کھول دیا گیا ہے۔ یہ شہر میں بڑی تبدیلی ہے۔

شوبز ستاروں نے بھی شرکت کر کے شو کو چار چاند لگا دیئے۔ بائیکرز کا کہنا تھا کہ گورنر نے تمام بائیکرز کو مدعو کیا تھا۔ شہر میں اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد حکومت کی جانب سے احسن اقدام ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top