جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا میں مقیم سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو وطن لانے کی کوششیں تیز

05 جنوری, 2019 17:36

حسین حقانی کی واپسی کیلئے وزارت خارجہ میں اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ جس میں قانونی پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔۔۔ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق حسین حقانی کی تحویل کی دستاویز ات جلد امریکی حکام کو بھیجی جائیں گی۔ 355 صفحات پرمشتمل دستاویزات وزارت داخلہ کے حوالے کر دی گئی

حسین حقانی کی کرپشن کا ذکر کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ حسین حقانی مئی 2008 سے نومبر 2011 تک امریکہ میں پاکستان کے سفیر تھے ۔۔ انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

حسین حقانی نے سیکرٹ سروس فنڈز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سالانہ 20 لاکھ ڈالر کی رقم خورد برد کی اور 80 لاکھ ڈالر میں سے 40 لاکھ ڈالر ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیے۔۔ سرکاری پیسے کے غلط استعمال پر حسین حقانی کے خلاف مارچ 2018 میں ایف آئی آر درج ہوئی۔ حسین حقانی کے خلاف چالان پیش کیا جا چکا ہے اور ان کی سفری دستاویزات بلاک کرنے کی درخواست بھی دے دی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top