جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈیموکریٹس نے امریکی صدرٹرمپ کی پالیسی مسترد کردی

05 جنوری, 2019 17:48

امریکی ایوان نمائندگان کا چارج سنبھالتے ہی ڈیموکریٹس نے امریکی صدرٹرمپ کے سرحدی دیوار کی فنڈنگ کےمعاملے پر13روز سے جاری جزوی سرکاری شٹ ڈاون ختم کرنے کابل منظورکرلیا۔

وسط مدتی انتخابات کے بعد امریکی ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول ٹرمپ مخالف سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے سنبھالتے ہی جزوی سرکاری شٹ ڈاون ختم کرنےکابل منظور کرلیا۔ ایوان نمائندگان ایوان نمائندگان نے سرحدی دیوار کیلئےصدرٹرمپ کی فنڈنگ کامطالبہ مسترد کرتے ہوئےکہا کہ کوئی اضافی فنڈنگ نہیں کی جائےگی، امریکی صدرٹرمپ نےسرحدی دیوارکی تعمیر کیلئےاضافی 5بلین ڈالرفنڈنگ کامطالبہ کیاتھا، اس معاملے پر جزوی سرکاری شٹ ڈاون 13روز سےجاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top