جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چینی صدر کی آرمی نوجوانوں کو ہدایت

05 جنوری, 2019 21:17

صدر شی جن پنگ نے چینی فوج کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ افواج کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیئے۔ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔

شی جن پنگ نے مزید کہا کہ رواں صدی دنیا میں کئی نمایاں تبدیلیاں لارہی ہے اور اس تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال میں چین کو اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث مختلف خطرات کا بھی سامنا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصلات کے مطابق امریکا کی جانب سے ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اور امریکا کے کم ہوتے ہوئے اثرورسوخ کے جواب میں سے ایشیا ری ایشورنس ایکٹ پاس کیا گیا ہے جس کے مطابق امریکا تائیوان اور انڈیا سمیت کئی ممالک سے دفاعی، معاشی تعاون بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ جس سے امریکا، چین کے تعلقات جو کہ پہلے ہی معاشی تناؤ کی وجہ سے خرابی کا شکار ہوچکے ہیں ان تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی چین کی جانب امریکا کے تمام  بموں کی ماں  کے جواب میں بم کا تجربہ بھی کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top