جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایرانی میزائل منصوبے نے امریکا کی نیندیں اڑادیں

04 جنوری, 2019 16:11

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بار پھر ایرانی قیادت کو دھمکیاں دینے شروع کردیں مائیک پومپیو کہتے ہیں کہ ایرانی قیادت کی جانب سے عالمی سلامتی کو دھمکیوں کے بعد امریکا خاموش تماشائی نہیں بنے گا۔

مائیک پومپیو ایران کے بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل کے ہم پلہ خلائی شٹل کے تجربے کے منصوبے کا حوالہ دے رہے تھے۔ امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس منصوبے سے باز آجائے۔ مائیک پومپیو نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں ایران سے کہا ہے کہ وہ بیلسٹک میزائلوں سے متعلق تمام سرگرمیوں سے دستبردار ہوجائے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "امریکا ایرانی رجیم کی بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو خطرے سے دوچار کرنے کی تباہ کن پالیسیوں پر خاموش تماشائی نہیں بنے گا”۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top