مقبول خبریں
گلوکارعدنان سمیع کو بھارت اورمودی کے حق میں بیان دینا مہنگا پڑگیا
پاکستانی اداکار شان شاہد اور ٹوئٹر صارفین نے گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی جارحیت اور نریندر مودی کی حمایت کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پلوامہ واقعے کے بعد گلوکار عدنان سمیع نے ایک ٹویٹر پیغام میں نریندر مودی کی حمایت کی اور بعدازاں پاک بھارت کشیدگی کو بڑھاوا دیتے ہوئے بھارتی ہونے کا ثبوت دیا جس پر صارفین اور شان شاہد نے ان کو کرارا جواب دیا۔ اداکار شان شاہد نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’ عدنان سمیع پاکستانی ہے نہ آئی ایس آئی کے ایجنٹ، یہ وہ واحد پاکستانی پیداوار ہے جس پر ہم سب شرمندہ ہیں۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو یہ بھی لکھا کہ ’اسے آپ ہی رکھیں یہ آپ کے ہیں۔