جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت کے پاس رافیل طیارے ہوتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی، نریندرمودی

03 مارچ, 2019 16:24

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ فضائی جھڑپ میں پاکستان کی برتری کا بلواسطہ اعتراف کرلیا۔ کہا بھارت کے پاس رافیل طیارے ہوتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے رافیل طیاروں کی آمد میں تاخیر کا ذمہ دار مودی کو قراردے دیا۔
بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےنریندر مودی کے منہ سے سچ نکل ہی گیا۔ کہتے ہیں رافیل ڈیل کو آج بھی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جس سے بھارت کا نقصان ہورہا ہے۔ آج قوم کورافیل طیاروں کی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے۔
اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے مودی کے جواب میں کہا کہ آپ کو شرم تک نہیں آتی۔ آپ نے بھارتی فضائیہ کے 30 ہزار کروڑ روپے چوری کیے اوررافیل طیاروں کی خریداری کے بہانے اپنے دوست انیل امبانی کو دیے۔ کچھ دن پہلے راہول گاندھی نے نیوزکانفرنس میں مودی کا کچاچٹھا کھولا تھا۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ پرانے طیارے اڑا کر اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ بھارتی عوام کے دماغ میں یہ بات ہے کہ وطن کا چوکیدار چور ہے اور سابق فرانسیسی صدر نے بھی ہمارے وزیراعظم کو چور کہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top