مقبول خبریں
بھارت کی ہٹ دھرمی جاری، روس کی ثالثی کی پیشکش مسترد کردی
بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس سمیت کسی بھی ملک کی ثالثی کو مسترد کردیا ہے۔
ماسکو میں بھارتی سفیر ونکاتش ورما نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال بہتراور کشیدگی کم ہورہی ہے۔ روس نے ثالثی کی کوئی پیشکش نہیں کی اگر کی بھی تواسے بھارت قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ کشیدگی نہیں چاہتا۔ خطے میں صورت حال معمول پر لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔