مقبول خبریں
ایران نے کروز میزائل ’ھویزہ‘ کا کامیاب تجربہ کیا
ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل ’ھویزہ‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
میزائل تجربہ انقلاب ایران کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ھویزہ میزائل ایک ہزار 350 کلومیٹر تک ہدف مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیردفاع کا کہنا ہے کہ میزائل بغیر کسی بیرونی معاونت مکمل طور پر ایران میں تیار کیا گیا ہے۔ میزائل تجربہ 12 سو کلومیٹر رینج پر کیا گیا، جس نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔