جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی سی بی آئی دنیا بھر میں ذلیل و رسوا ہوگئی

03 جنوری, 2019 12:40

بھارت میں نہ صرف حکومتی سطح پر اختلافات عام ہیں بلکہ دوسرے بڑے قانونی اور عسکری ادارے سی بی آئی میں بھی افراتفری عام ہے۔ حد یہ ہے کہ اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران خود ہی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھیچنے میں مصروف ہیں۔

بھارت میں نہ ہی احتسابی عمل شفاف نہ ہی کسی ادارے پر کوئی چیک اینڈ بیلنس جس کا داؤ جہاں لگا وہاں چھکا اور کرپشن کا ڈھیر سا مال جیب میں۔ آج کل سی بی آئی اپنا مزاق آپ بنی ہوئی ہے جس میں اعلیٰ سطح کے افسر خود ایک دوسرے کی جان پر بن آئے۔

پہلے پہر معاملہ ایک سنیئر افسر نے اٹھایا اور الزام لگایا کہ انڈین سنٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن کے ڈائریکٹر من پسند سیاست دانوں کی کرپشن پر آنکھ بند کرلیتے ہیں اور رشوت خوری سمیت کرپشن کے بڑے بڑے معاملات پر کوئی الکشن نہیں لیتے۔ الزامات کی بوچھاڑ یہیں تک محدود نہ رہی بلکہ جمہوریت کے چیمپئن بننے والے بھارت میں احتسابی عمل کی دھجیاں ایسے اڑئیں کہ سی بی آئی کے الگ الگ محکموں کے تقریبا تمام ہی افسر ایک دوسرے کیخلاف میدان میں کود پڑے اور سب کے پاس سب کیخلاف کہانیاں ثبوتوں کے ساتھ پائی گئیں۔ اور یہ سب دیکھ کر تو بھارت کی عوام بھی حیران رہ گئی۔ سوچنے والی بات تو یہ ہے کہ جو ادارہ احتساب کرتا ہے وہ خود اب عدالتوں میں ایک دوسرے کیخلاف کرپشن کیسز لئے کھڑا ہے ایسے میں بھارت کی بیچاری عوام کو کرپٹ لوگوں سے کون بچائے گا یہ تو کوئی نہیں جانتا۔ اتنا ضرور ہوا کہ سی بی آئی دنیا بھر میں بےنقاب ہوگئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top