جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا اور اسرائیل لاوارث ہوگئے

02 جنوری, 2019 19:26

امریکا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسکو سے علیحدگی اختیار کرلی۔

دونوں ممالک نے نئے سال کا آغاز ہوتے ہی اقوام متحدہ کے تعلیم، سائنس اور ثقافت سے متعلق ادارے کو باضابطہ طور پر چھوڑ دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکتوبر 2017 میں یونیسکو سے علیحدگی کے لئے نوٹس دیا تھا۔ امریکا اور اسرائیل نے یونیسکو پر اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ یونیسکو نے مشرقی یروشلم پر اسرائیلی قبضے کو سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطین کو رکنیت دے دی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top