جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین اور امریکا کے تجارتی تعلقات بحال ہونے لگے

01 جنوری, 2019 10:02

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ چین کے ساتھ ایک سال سے تعلقات سرد مہری کا شکار تھے تاہم امریکا اب اسکا متحمل نہیں ہوسکتا۔

امریکی صدر نے ہفتے کے روز چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی طویل ٹیلیفونک گفتگو کو نہ صرف مثبت قرار دیا بلکہ رواں ماہ ارجنٹائن میں چینی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں طے پائے امور پر بات چیت بھی کرلی۔ اس ٹیلی فونک گفتگو کے بعد اپنی ہی بات سے پلٹنے کے ماہر امریکا کے صدر ٹرمپ کا موقف ہے کہ آنے والے وقت میں امریکا اور چین اپنے تمام مسائل تیزی سے مل کر حل کرلینگے۔ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان یہ گفتگو ایسے موقع پر ہوئی ہے جب تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی تھی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top