جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کشمیری رہنما یاسین ملک کی زوجہ مشعال ملک کا ویڈیو پیغام جاری

01 جنوری, 2019 08:52

کشمیری رہنما یاسین ملک کی زوجہ مشعال حسین ملک نے نئے سال کے موقع پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ دو ہزار انیس کشمیریوں کی آزادی کیلئے آواز اٹھانے کا سال قرار دیں اور کشمیریوں کو الگ اور خوشحال آزاد زندگی دلوانے میں مدد کریں۔

معروف کشمیری رہنما یاسین ملک کی زوجہ مشعال ملک نے کہا کہ  2018 شروع ہوا تھا تو ایک کشمیری بچی کے ریپ کی خبریں دنیا میں عام ہوئیں تھیں لیکن پورا سال مکمل ہونے پر بھی اس بچی کو انصاف نہ مل سکا۔ اپریل2018سے شروع ہوا قتل و غارت گری کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور نومبر تک اعدادوشمار نوے سے زائد ہوچکے۔ جبکہ سال کے اختتام کے دوران بھی ایل او سی پر فائرنگ اور شیلنگ میں ایک خاتون کو قتل کردیا گیا جبکہ نو افراد زخٰمی ہوگئے۔ عالمی برادری ہماری آواز بنے 2019 کو کشمیر کے رہنے والوں کیلئے آزادی کا سال بنایا جائے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top