جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یاسر حسین کی حمایت میں اقراء عزیز کی والدہ سامنے آگئیں

19 جولائی, 2019 13:20

کراچی: لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں یاسر حسین کے اقراء اعزیز کو نامناسب انداز میں پیشکش کی تھی جس پر اقراء عزیز کی والدہ کا ردعمل سامنے آیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں یاسر حسین کے نامناسب انداز میں شادی کی پیشکش کرنے کو لوگوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر اقراء عزیر کی والدہ نے یاسر حسین کی حمایت کردی۔ سماجی میڈیا کی ویب سائٹ پر اقراء عزیز کی بہن سدرا عزیز نے اپنی ٹوئٹ میں والدہ کے ردعمل کے حوالے سے بتایا کہ ’لکس اسٹائل ایوارڈ کی رات جو کچھ بھی ہوا اسے دیکھ کر میری والدہ نے کہا کہ اتنی نفرت لوگوں نے کمنٹس میں ڈالی ہے مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے لوگ دوسروں کی خوشی میں خوش نہیں ہوتے بلکہ غصہ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ ہونے والے لکس اسٹائل ایواڈز کے چرچوں کی وجہ تقریب نہیں بلکہ یاسر حسین کا  اقراء عزیز  کو نامناسب انداز میں  شادی  کی کی گئی پیشکش ہے۔ 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top