جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہدایتکارہ سنگیتا نے دانش تیمور کو ’نان پرفیشنل اداکار‘ قرار دے دیا

19 جولائی, 2019 13:34

کراچی: فلمی ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی نئی فلم تم ہی تو ہو سے متعلق پریس کانفرنس کی ، جس میں وہ اپنی ہی فلم کے ہیرو اداکار دانش تیمور پر پھٹ پڑیں۔

لالی وڈ کی نامور فلمی ہدایتکارہ سنگیتا نے کراچی آرٹس کونسل میں اپنی نئی فلم ” صرف تم ہی تو ہو ” سے متعلق پریس کانفرنس کی۔ سنگیتا فلم کے ہیرو اداکار دانش تیمور پر برس پڑیں ، سنگیتا کا کہنا تھا کہ دانش تیمور جیسا نان پرفیشنل اداکار کبھی نہیں دیکھا ، یا تو وہ فلم کو اپنا نہیں سمجھتے یا پھر وہ فلم انڈسٹری میں مزید کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ، دانش تیمور نے فلم کی پروموشنل سرگرمیوں میں بھی حصہ نہیں لیا ۔

سنگیتا کا کہنا تھا کہ دانش تیمور کو سینئرز کی عزت کرنا نہیں آتی ۔ وہ دانش تیمور کو دوبارہ اپنے کسی پرجیکٹ میں کاسٹ نہیں کریں گی ۔

پریس کانفرنس میں سنگیتا نے اعلان کیا کہ ان کی نئی فلم ” صرف تم ہی تو ہو ” 19 جولائی کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی ۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار دانش تیمور مین رول میں نظر آئیں گے جب کہ ان کے مد مقابل نئی اداکارہ قرۃالعین اپنا ڈیبیو کریں گی، اداکارہ متھیرا فلم میں منفی کردار نبھا ئیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top