جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گلوکار علی عظمت کا یورپ کا سفر بائیک پر کرنے کا اعلان

19 جولائی, 2019 12:31

لاہور: معروف گلوکار علی عظمت نے پورے یورپ کا سفر بائیک پر کرنے کا اعلان کردیا۔ ان کا ماننا ہے کہ ہر سال نئی باتیں شیئر کرنے بجائے اب نئے ایڈوینچر کیا جائے۔

معروف گلوکار علی عظمت نے اس نئے سفر کا اعلان کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ یہ سفر ان کی گلوکاری سے وابستہ نہیں ہے۔ وہ صرف یورپ کا سفر بائیک پر کرنے کے خواہشمند ہیں۔

 انہوں نے سماجی ویب سائٹ فیس بک پر وڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ اس سال ایک نئے ایڈوینچر کا وقت آگیا ہے، میں بائیک پر یورپ کے سفر پر جا رہا ہوں جو انگلینڈ سے شروع ہوگا اور فرانس سے ہوتے ہوئے دیگر تمام ممالک تک جائے گا۔ جبکہ یورپ کا سفر 22 سے 23 دن کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سفر کے دوران مداحون کے لیے تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہیں گے تاکہ ان کے ساتھ ان کے مداح بھی لطف اندوز ہوتے رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ موسم خوشگوار ملے جبکہ کچھ جگہوں پر ان کو سردی کا سامنا بھی کرنا پڑے۔

گلوکار کا اپنی ویڈیو کے آخر میں کہنا تھا کہ تمام لوگ دعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ میں یہ سفر بحفاظت مکمل کر سکوں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top