جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کون سی اداکارہ نے بطور ‘ریسپشنسٹ’ کام کیا؟

01 ستمبر, 2024 20:08

بھارتی اداکارہ انیتا حسنندانی نے بتایا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں آنے سے قبل انہوں نے اداکار منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی کے دفتر میں ریسپشنسٹ کام کرنے کا انکشاف کیا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ انیتا حسنندانی نے اپنے مشکل بچپن بارے میں بتایا کہ 15 سال کی عمر میں اپنے شرابی والد کو کھو دیا تھا اور نوکری کی تلاش شروع کردی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے صرف میٹرک کیا اور آگے پڑھنا چاہتی تھی لیکن والد کی موت کے بعد یہ آدان نہیں تھا، بڑی بہن کی شادی ہونے کے بعد ماں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اور پھر پہلی نوکری اداکار منوج کمار کے دفتر میں ملی وہ بھی دیکھنا ایک مشکل لمحہ تھا۔

مزید پڑھیں: کیا سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ شادی کرنے والی ہیں؟

اداکارہ نے بتایا کہ منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی کے دفتر میں ریسپشنسٹ تھی، جس نے مجھے کہا، ‘آپ فوٹو شوٹ کیوں نہیں کروا لیتیں؟ اس کے بعد میں وہاں کچھ سال کام کیا اور پھر فوٹو شوٹ کروایا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ نے گاڑیاں بنانے والی کمپنی پر 50 کروڑ کا مقدمہ کردیا

واضح رہے کہ انیتا حسنندانی کی شادی بزنس مین روہت ریڈی سے ہوئی ہے اور انکا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام آروا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top