جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کرپشن اور جرائم میں ملوث 4 پولیس افسران معطل

24 اگست, 2018 17:26

کراچی: شہرِ قائد کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نےکرپشن اور جرائم میں ملوث افسران کے خلاف ایکشن شروع کر دیا ہے

کراچی پولیس کا کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن، کرپشن اور جرائم میں ملوث 4 افسران کو معطل کر دیا گیا

سعود آباد پولیس اسٹیشن کے افسران کرپشن اور مجرموں کی سرپرستی کرنے میں ملوث پائے گئے، جس پر ڈیپارٹمنٹ نے ایکشن لیتے ہوئے انھیں معطل کر دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل افسران میں ایس ایچ او سعود آباد صلاح الدین قاضی، سب انسپکٹرصفدر، سب انسپکٹر ارشد وارثی اور اے ایس آئی شہزاد شامل ہیں۔

پولیس اعلامیے کے مطابق معطل کیے جانے والے افسران پر کرپشن کے علاوہ جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کا الزام بھی ہے، چاروں افسران کو ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے معطل کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل اعلیٰ افسر نے گٹکا فیکٹری کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم ایس ایچ او سعود آباد نے فیکٹری مالک سے ایک لاکھ روپے رشوت لے کر اسے چھوڑ دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top