جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان تاریخی ملاقات کیلیے سنگاپور پہنچ گئے

11 جون, 2018 05:58

سنگاپور سٹی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان تاریخی ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عصرِ حاضر کی تاریخی ملاقات کے لیے امریکی صدر اور شمالی کوریاکے سربراہ سنگاپور میں موجود ہیں جہاں دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات 12 جون کو ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا میں جی سیون سمٹ میں شرکت کے بعد براہ راست سنگاپور پہنچے تو ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے تھے۔
قبل ازیں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کا سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ پہنچنے پرپُر تپاک استقبال کیا گیا۔
ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان امریکی صدر سے ملاقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے خطے پر اس کے مثبت اثرات کے لیے پُر عزم دکھائی دیتے ہیں، ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات کے نتائج کے حوالے سے زیادہ پُرامید نہیں جس کا اظہار وہ جی سیون اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کر چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top