جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے کی کمی

31 اگست, 2018 21:19

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی نئی قیمت92روپے83 پیسے کردی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی

وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 106 روپے 57 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 46 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور اب یہ 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 59 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 75 روپے 96 پیسے ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top