جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ورلڈ کپ ٹرافی کا عالمی سفر 27 اگست 2018 کو دبئی سے شروع ہوگا

26 اگست, 2018 17:06

آئی سی سی کے مطابق ٹرافی اپنے 9 ماہ کے طویل سفر کے دوران نہ صرف ان ملکوں میں جائے گی جو ورلڈ کپ میں حصہ لے رہے ہیں بلکہ پہلی مرتبہ اپنی روایت سے ہٹ کر شائقین کو جوڑنے کے لیے مزید 11 ممالک کا بھی سفر کرے گی

آئی سی سی کی جانب سے جاری شیڈول کےمطابق ورلڈکپ ٹرافی متحدہ عرب امارات سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور پہلا پڑاؤ عمان ہوگا جس کے بعد امریکا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلای، جنوبی افریقہ، کینیا، روانڈا، نائیجیریا، فرانس، بیلجیم، نیدرلینڈزاور جرمنی جائے گی۔

ورلڈکپ ٹرافی 19 فروری 2019 کو انگلینڈ اینڈ ویلز پہنچ جائے گی جس کے بعد 100 روزہ مقامی سفر ہوگا اور اس دوران انگلینڈ اور ویلز کے مختلف شہروں میں ٹرافی کو گھمایا جائے گا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹرافی اپنے سفر کے دوران مشہور اور غیرمعمولی مقامات، مختلف قبیلوں، اسکولوں، جامعات اور یہاں تک کہ گھروں میں موجود شہریوں تک پہنچے گی جس کا مقصد لوگوں کو عالمی طور پر جوڑنا ہے جو اب تک کسی بھی ٹرافی کا منفرد ترین سفر ہوگا۔

آئی سی سی چیف ڈیو رچرڈ سن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ‘ٹرافی کا سفر شائقین کو ورلڈ کپ میں شامل ہونے کے لیے ایک منفرد موقع ہے اور زیادہ ملکوں اور زیادہ شہروں میں جارہی ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم لوگوں کو کھیل کے اس زبردست ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے زیادہ مواقع دے رہے ہیں’۔

ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ ‘کرکٹ کے شائقین ایک ارب سے زیادہ ہیں اور ٹرافی کو نئی مارکیٹ میں لے جانے سے اس کی شہرت کو مزید وسعت دینے کا ایک زبردست موقع ہوگا جس سے موجودہ اور نئے شائقین دونوں کو ٹرافی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا’

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top