جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نیب کا پرویز خٹک، آغا سراج درّانی اور وسیم اختر سمیت 14 افراد کے خلاف انکوائری کا اعلان

05 ستمبر, 2018 21:33

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے وزیرِ دفاع ، اسپیکر سندھ اسمبلی اور میئر کراچی سمیت 14 اہم افراد کے خلاف انکوائریز کی منظوری دے دی۔

احتساب بیورو کی جانب سے جاری اعلامیے میں سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اور موجودہ وزیرِ دفاع کے خلاف بھی انکوائری کا اعلان کیا گیا ہے، نیب انکوائری کے اعلان سے پرویز خٹک کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔

وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے خلاف نیب اعلامیے میں انکوائری کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں، چیئرمین نیب جاوید اقبال نے پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی اور ایم کیو ایم پاکستان کے وسیم اختر کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی

پرویز خٹک صاف پانی فراہمی کیس میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے طلب کرنے پر سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں پیش ہو چکے ہیں، ان پر ٹرانسپورٹ منصوبے کے حوالے سے بھی کرپشن کے الزامات ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top