جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا

21 مئی, 2018 10:23

اسلامآباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات صدرنوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران رہنما (ن) لیگی مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔
جی نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران (ن) لیگی رہنما مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔ مائزہ حمید کا موبائل کمرہ عدالت میں استعمال کرنے کے باعث ضبط کیا گیا جو ممنوع ہے۔
دوسری جانب احتساب عدالت میں ہی ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف اپنا بیان ریکارڈ کرارہے تھے کہ اس دوران بجلی غائب ہوگئی جب کہ پنکھے بھی بند ہوگئے جس کے باعث کمرہ عدالت میں ہل چل سی مچ گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top