منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

نواز شریف کی وطن واپسی پر لیگی کارکن پر امن رہے تو ایکشن نہیں ہوگا، حالات خراب ہوئے تو رینجرز حرکت میں آئے گی

11 جولائی, 2018 13:46

لاہور : نگراں وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر لیگی کارکن پر امن رہے تو ایکشن نہیں ہوگا، حالات خراب ہوئے تو رینجرز حرکت میں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف، مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا جائے گا ، نواز شریف کی وطن واپسی پر لیگی کارکن پرامن رہے تو ایکشن نہیں ہوگا، حالات خراب ہوئے تو رینجرز حرکت میں آئے گی۔

انہوں کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنارہےہیں، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، قانون شکنی پر کارروائی ہوگی۔

گذشتہ روز نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹرعلی ظفر نے اے آر وائی کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ کے باہر کسی کو امن وامان خراب نہیں کرنے دیں گے اور ایئرپورٹ کی حدود میں سیکیورٹی کے تمام اقدامات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون ہرشخص پرلاگو ہے، نوازشریف اورمریم نوازکی گرفتاری کے لئے قانون کے مطابق عمل ہوگا، پنجاب حکومت امن وامان سے متعلق تمام اقدامات کررہی ہوگی، قیام امن حکومت کی ذمہ داری ہے، نوازشریف اورمریم نوازکو قانون کے مطابق ایئرپورٹ ہی پر طیارے میں گرفتار کیا جائے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top