جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نامور ماہر اقتصادیات کو عہدے سے ہٹانا انتہائی مایوس کن ہے

07 ستمبر, 2018 21:05

لندن: پاکستان کی حکومت نے عاطف میاں کا نام واپس لینے کا فیصلہ ان کے احمدی ہونے کی وجہ سے کیا

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے نکالنے کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکسستان کی حکومت نے معروف ماہر اقتصادیات کا نام اقتصادی مشاورتی کونسل سے واپس لینے کا فیصلہ ان کے احمدی ہونے کی وجہ سے کیا حالانکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک احمدی کو وزیرخارجہ مقرر کیا تھا۔

مذہبی جماعتوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد حکومت نے عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top