جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مغربی تکلم بمقابلہ پاکستانی تکلم

25 جنوری, 2021 13:49

پاکستان کی عوام بڑی ہی کوئی مختلف قسم کی عوام ہے جو ہر حال میں زندگی ڈھونڈ لیتے ہیں۔

اب اس کرونا کے دور کو ہی ذرا دیکھ لیں کہ کس طرح اس قوم نے اس وائرس کی بے عزتی کی ہےاور میں نہ مانوں والی رٹ لگا کر رکھی اور اس پر قائم بھی رہیں ہیں۔

پاکستانی عوام نے ہر چیز میں جگاڑنکال لی ہےاور ہر چیز مطلب ہر چیز یعنی زبان میں بھی یہ جگاڑ سے کام لیتے ہیں اور اپنے الفاظ تخلیق کرکے اپنامطلب نکال لیتے ہیں۔

پاکستان اور دوسرے ملک کے شہریوں میں بہت سی چیزوں اور انداز میں فرق ہے اسی طرح ان کی زبان اور مختلف صورتحال میں لوگوں سےتکلم کرنے کا انداز بھی کافی مختلف ہے۔

اسی مختلف اندازکا کچھ تقابل کرتے ہیں ،مغربی ملکوں کے لوگوں کا اپنے ملک کے لوگوں سے اور جانتے ہیں کہ ان کا اندازاور ہمارے انداز میں کیا فرق ہے۔

کچھ انداز اور جملے ملاحظہ فرمائیں جس میں مغربی انداز اور پاکستانی انداز کا موازنہ کیا گیا ہے تو پھر ملاحظہ فرمائیں۔

 

 جیسے مغرب ملک میں کوئی گورا ریسٹورینٹ جائے گا تو ویٹر سے مخاطب ہوکر کہے گا
Waiter: I would like a strong cup of tea

مگر جب پاکستانی اس طرح کسی پٹھان کے ہوٹل میں جاکرچائے مانگے گا تو کہے گا
"چھوٹے : چینی روک تے پتی ٹھوک کے”

 

مغربی کارندہ جب جب کسی کواس کی سالگرہ پر سرپرائز دینا ہوتا ہو تو اپنے دوستوں سے کچھ یوں مخا طب ہوتا کہ
"We will surprise him on his Birthday”
اور پاکستانی اس طرح کہتے کہ
"اس کو بہانے سے باہر بلا کرانڈے مارنا ہے”

 

 

اس بارے میں پڑھیں : کراچی کی سڑکوں پر رینگتے ہوئے سانپ

 

اسی طرح اگر کسی لڑکی کو لال لپسٹک لگائی دیکھتے ہیں تو مغرب میں اس لڑکی سے یوں مخاطب ہوتے ہیں
"You look so good with that Red lipstick”
اور پاکستان میں کچھ یوں
"بیاہ ہوگیا تمھارا ۔”

 

 

اس طرح کسی دوست کے بارےمیں خفیہ خبر ملتی ہے کہ اس کے عاشقانہ معاملات چل رہے ہیں تو مغرب میں یوں اظہار کرتے کہ
"Are you in Love”
اور پاکستان میں تجسس بھرے انداز میں یہ جملہ کہتے ہیں
"بھائی آجکل تیری رپورٹیں آرہی ہیں ۔”

 

اسی طرح کسی کو اپنی نجی خوشی میں بڑی تقریب کرتے دیکھتے تو مغرب میں اس طرح اظہار کرتےکہ
"Wow What a Beautiful Event”
اور پاکستان میں تپ کر یوں کہتے
"ان کے پاس حرام کا پیسہ ہے ۔”

 

اسی طرح کسی کا وقت بُرا چل رہا ہو تو گورے دکھ بھرے انداز میں کہتے ہیں
"Going through a rough patch”
اور پاکستان میں

"ساڈے تے تعویر ہوئے اے”

 

اس طرح انگریز لوگوں کو کوئی بات سمجھ نہ آتی اور پلٹ کر سوال کرنے کے انداز میں بہت بہت فرق ہوتا جیسے کوئی انگریز ہو تو بولے گا
"Sorry I didn’t Catch that, Could you say it Again”
اور پاکستان میں کچھ اس طرح اظہار کرتے کہ

ہیں ” ۔”

 

تحریر : مدثر مہدی

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top