جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مشترکہ صدر کے انتخاب پر ہم نے رستے نہیں چھوڑے

27 اگست, 2018 20:23

اسلام آباد: قمر زمان کائرہ نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مسائل میڈیا کی وجہ سے ہوئے،اپوزیشن کے الائنس میں آج بھی شامل ہیں اور مشترکہ صدر کے انتخاب پر ہم نے رستے نہیں چھوڑے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مسائل میڈیا کی وجہ سے ہوئے، پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیاکہ الائنس میں چوہدری اعتزاز کوتجویز کررہے ہیں، میڈیا میں وہ رپورٹ ہوا، جب بار بار پوچھا گیا تو ہم نے بتایا کہ نام تجویز کیا ہے نامزد نہیں کیا، اس پر اپوزیشن نے اعتراض کیا اور کہا کہ آپ کو پہلے ہمارے پاس آنا چاہیے تھا اور ان کا اعتراض درست ہے، ہم نے اعتزاز کو نامزد نہیں کیا تھا صرف تجویز کیا تھا، اس کی وضاحت کے لیے خورشید شاہ اور رضا ربانی خود لاہور گئے جب کہ مری میں بھی وفد نے اس پر وضاحت کی۔

پی پی رہنما نے کہاکہ حتی الامکان کوشش تھی کہ مشترکہ صدارتی امیدوار آئے، اپوزیشن اکٹھا کرنے میں نہ پہلے کوئی کمی چھوڑی نہ اب چھوڑیں گے، الائنس میں شامل تھے اور آج بھی ہیں، صدر کے انتخاب پر ہم نے رستے نہیں چھوڑے، اس پر (ن) لیگ نے ضد کی ہے، ہمارا امیدوار نامزد ہوگیا تو ہم نے وضاحت کی اس پر یہ کہنا کہ پہلے اعتزاز معافی مانگیں کیا یہ سیاست ہے؟ ہم نے کب کہا کہ جس طرح بی بی کی تضحیک کی گئی اس پر معافی مانگیں، اس معاملے نے چیزوں کو تلخ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سے کہا تھا کہ وہ ثالثی کریں مگر وہ خود امیدوار بن گئے، صورتحال مشکل ہے لیکن ناامیدی نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top