جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

متفقہ صدارتی امیدوار لانے میں اعتراز احسن کا نام رکاوٹ بن گیا

26 اگست, 2018 17:36

کراچی: متفقہ صدارتی امیدوار لانے کی اپوزیشن جماعتوں‌ کی کوششوں‌ میں پیپلزپارٹی کا پیش کردہ سینئر سیاست داں اعتراز احسن کا نام رکاوٹ بن گیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد رکھنا جمہوریت میں احسن طریقہ ہے، اپوزیشن جماعتوں کو پیپلز پارٹی ایک نام دے چکی ہے، اعتزازاحسن بہت پرانے سیاست دان اور معروف شخصیت ہیں.

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی صدارتی امیدوارکے لئے مشاورت کررہی ہے، پوری کوشش ہے کہ متفقہ صدارتی امیدوارسامنے لائیں، اپوزیشن جماعتوں کومتحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے.

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کواعتزازاحسن کے نام پراعتراض ہے، اعتزازاحسن کا پاناماکیس کے حوالے سے مؤقف رہا ہے.

انھوں‌ نے کہا کہ ن لیگ نےاعتزازاحسن کے نام سے متعلق پیپلزپارٹی کو آگاہ کردیا، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہو.

محمد زبیر نے وزیراعظم کے انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کےحوالےسے پیپلزپارٹی کو ایشوز تھے، اعتزاز احسن کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top