جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ماورہ کی وکالت کی ڈگری کا راز سامنے آگیا

21 مارچ, 2019 12:20

پاکستان کی نامور اداکارماورہ حسین نے اپنی وکالت کی ڈگری کے اعتراض پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلت کے مطابق ماورا حسین نے جب یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کی خبرلوگوں کے ساتھ شیئرکی توسوشل میڈیا پر طوفان آگیا اورلوگوں نے ان پراعتراض کیا کہ ماورہ نے وکالت کی ڈگری 5 کروڑ میں خریدی ہوگی۔ کیونکہ ماورا ہر وقت بیرون ملک دوروں پرہوتی ہیں۔ شوٹنگ کررہی ہوتی ہیں یا پھر ایوارڈ فنکشنزمیں شرکت کرتی ہیں لہذا انہیں پڑھائی کا وقت کب ملا۔  

جب کہ دوسری جانب ماورہ کا  ایک ایٹرویو میں کہنا تھا کہ لوگوں کا ماننا ہے کہ میں بہت امیر ہوں اس لیے میں نے یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی ڈگری 5 کروڑ روپے میں خریدی ہے، لیکن تکنیکی طور پر یہ ممکن ہے کہ ایسا کہیں نہیں ہوتا لیکن میں لوگوں کے اس طرح کے تبصرے دیکھ کر بہت حیران ہوئی۔  مجھے لوگوں کی اس طرح کی سوچ پر ہنسی آتی ہے اورمیرا ماننا ہے کہ ان باتوں کو نظر انداز کرکے آگے بڑھ جانا چاہئے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ وہایکٹنگ کرئیر کے ساتھ ساتھ وکالت کا بھی کرئیر آگے بڑھائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top