منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستیں خالی

13 اگست, 2018 21:29

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان بھر سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا جس کے بعد تمام ارکین نے زائد نشستوں سے استعفیٰ دیا جس کے تحت قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے این اے 95 میانوالی کی نشست سے حلف اٹھایا اور این اے 35 بنوں، این اے 53 اسلام آباد، این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی سے استعفیٰ دیا جب کہ تحریک انصاف کے ہی امیدوار غلام سرور نے این اے 59 سے حلف اٹھایا اور این اے 63 سے استعفی دیا۔
مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 30 پر حلف اٹھائیں گے جس کے لیے انہیں قومی اسمبلی کی نشستیں این اے 65 چکوال اور 69 گجرات سے استعفیٰ دینا پڑا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہبازنے این اے 124 لاہور کی نشست خالی کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار پرویز خٹک، اسد قیصر اور علی امین گنڈا پور نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر حلف اٹھایا اور صوبائی نشستوں سے استعفیٰ دیا جب کہ شہباز شریف نے بھی اپنی دو صوبائی نشستوں استعفیٰ دیا، امیر حیدر ہوتی پی کے 53 سے مستعفی ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top