بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

قومی اسمبلی کی کارروائی دکھانے کیلئے سرکاری میڈیا کا داخلہ بند

15 ستمبر, 2024 21:06

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آئینی ترمیمی اور ایوان کے اندر کی کارروائی دکھانے کیلئے سرکاری میڈیا کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج سرکاری ٹی وی کے کیمروں کو بھی ایوان میں آنے کی اجازت نہیں ہے جب کہ  حکام کی طرف سے آرڈر ہے آج سرکاری میڈیا کو بھی کوریج کی اجازت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں

خیال رہے کہ پارلیمنٹ میں اجلاس کی کوریج کی اجازت صرف سرکاری ٹی وی کو ہوتی ہے۔

قبل ازیں آج اتوار کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اہم جلاس میں پیش کی جانے والی مجوزہ آئینی ترامیم کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

 حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات میں 20 سے زائد شقیں شامل ہیں، جبکہ ذرائع کے مطابق آئین کی شقیں 51،63، 175، 187 میں ترمیم شامل ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے کی ترمیم بھی شامل کی گئی ہیں جب کہ بلوچستان اسمبلی کی سیٹیں65 سےبڑھا کر81 کرنے کی تجویزشامل کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 63 میں ترامیم شامل ہیں علاوہ ازیں منحرف اراکین کا ووٹ ،آرٹیکل 63 میں ترمیم بھی شامل کیے گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top