جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

فیصل سبزواری نے این اے 243 سے کاغذات جمع کرادیئے

30 اگست, 2018 19:48

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 سے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہاکہ دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح ہم نے بھی کاغذات جمع دیئے ہیں اور ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم بھرپور مہم چلائے گی۔

صدارتی انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب سے متعلق نہیں جانتے، سرسری گفتگو ہوئی لیکن پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی حتمی بات نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کامیاب ہوئے تھے اور انہوں نے ایم کیوایم کے علی رضا عابدی اور پی پی کی شہلا رضا کو شکست دی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top