منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوار نوشین جتوئی نے انتخابی مہم کے لیے منفرد اندازاپنا یا

19 جولائی, 2018 20:00

ملتان:عام انتخابات 2018کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اور امیدوار اپنے ووٹرز کو قائل کرنے کے لئے ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔ جس کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے انتخابی مہم کے لیے نرالے انداز کا انتخاب کیا ہے

ایسے میں ملتان سے عوامی نیشنل پارٹی کی پہلی امیدوار نوشین جتوئی نے بھی منفرد اندازاپنا یا ہے ۔نوشین جتوئی موٹر سائیکل چلا کر انتخابی مہم کے لیے سڑکوں پر نکلتی ہیں اور حلقے کے عوام سے ملاقاتیں کر کے انہیں ووٹ دینے کے لیے قائل کرتی ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی نے ملتان میں پہلی مرتبہ انٹری دی ہے اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 155 سے نوشین جتوئی کو پارٹی ٹکٹ دیا اور 3 بچوں کی والدہ نوشین پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں لیکن وہ قومی اسمبلی میں جا کر لوگوں کے حق کے لئے ان کی مضبوط آواز بننا چاہتی ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوار نوشین جتوئی نے انتخابی مہم کے لیے منفرد اندازاپنا یا
عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوار نوشین جتوئی نے انتخابی مہم کے لیے منفرد اندازاپنا یا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top