جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی

23 اگست, 2018 20:40

 شمالی وزیرستان:  ڈنڈ کلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 جوان زخمی 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم گاڑی میں معمول کے سرچ آپریشن پر تھی کہ اچانک اس کی بارودی سرنگ سے ٹکر ہوگئی۔

ڈنڈ کلے میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک اہلکار شہید ہوا جس کی شناخت 38 سالہ حوالدار احمد خان کے نام سے ہوئی، مذکورہ اہلکار کا تعلق میانوالی سے تھا۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید حوالدار احمدخان نے سوگوران میں بیوہ،بیٹا اور 2بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top