منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

شریف خاندان کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

28 اکتوبر, 2018 19:20

لاہور:  شہباز شریف سے خاندان والے ملاقات کرنا چاہ رہے تھے لیکن انھیں اجازت نہیں مل سکی۔

نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد نے ملاقات کی درخواست دی تھی، تاہم نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے تحقیقات اہم مرحلے میں ہیں اس لیے آج ملاقات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی 2 دن بعد عدالت میں پیشی ہے، شہباز شریف کی پیشی کے بعد درخواست دی گئی تو غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی جائے گی، نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ احتساب عدالت میں مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے دلائل دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top