جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سابق میئر کے گھر سے ساڑھے 13 ٹن سونا برآمد

28 ستمبر, 2019 14:19

چین کے علاقے ڈین زہو کے سابق میئر زوانگ ہو کے گھر سے ساڑھے 13 ٹن سونا اور  268 ارب روپے یوآن برآمد ہوئے۔

چینی پولیس کی جانب سے ڈین زہو کے سابق مئیر ذھانگ ہو کے گھر کی تلاشی لی گئی جہاں ایک خفیہ تہہ خانے سے بڑی مقدار میں نقد رقم کے ساتھ ساتھ ساڑھے 13 ٹن سونا برآمد ہوا۔

غیر سرکاری رپورٹس کے مطابق تلاشی کے دوران سونے کے علاوہ میئر کے گھر سے 268 ارب یوآن نقد رقم بھی برآمد کی گئی۔

کارروائی کے دوران چین کے سابق میئر ذوانگ ہو کے پاس سے کئی ہزار مربع میٹر رہائشی املاک، قیمتی پینٹنگس بھی برآمد کی گئیں جب کہ سابق میئر کئی ٹرکوں کے بھی مالک ہیں۔

سابق میئر کی ہزاروں مربع میٹر رقبے کی پُرتعیش جائیدادیں بھی سامنے آئی ہیں جو کہ انہوں نے کافی عرصے سے چُھپا کر رکھی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ چین میں کرپشن کے مقدمات کے حوالے سے قوانین بہت سخت ہیں اور اگر سابق مئیر پر کرپشن ثابت ہو گئی تو انہیں سزائے موت بھی ہو سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top