جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روس اور ایران کے درمیان نئے جوہری مذکرات کا آغاز

26 اگست, 2018 16:14

ماسکو : ایران اور روس کے درمیان جوہری پلانٹ کی تعمیر کے لیے مذاکرات کا آغاز، جبکہ روس کا ایک جوہری ریکٹر پہلے سے ایران میں کام کررہا ہے۔

ایران کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ نئے جوہری پلانٹ کی تعمیر کے لیے ایران اور روس کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے جس کے بعد 3 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایران تاحال جوہری توانائی کے ذریعے ایک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے پہلے ہی ایک جوہری پلانٹ کام کررہا ہے۔

خیال رہے کہ ایران اور روس کے درمیان 2014 میں جوہری پلانٹ لگانے کا معاہدہ طے ہوا تھا جس کے تحت 8 سے زائد پلانٹ تعمیر کیے جائیں گے۔

دوسری جانب امریکا نے سنہ 2015 میں طے ہونے والے جوہری معاہدے کو منسوخ کرتے ہوئے مزید اقتصادیاں پابندیاں عائد کردی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top