جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روسی طیارے ادلب پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں: نکی ہیلی

05 ستمبر, 2018 22:11

واشنگٹن: امریکا نے شام کو ادلب پر حملے اور کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال سے روکنے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ روسی طیارے ادلب پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں جہاں ممکنہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جائے گا، جس سے معصوم شہریوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جن پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کی جائے گی۔
امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی شامی صدر بشارالاسد، روس اور ایران کو ادلب پر حملے پر وارننگ دے چکے ہیں۔ انہوں نے حملے کو عظیم انسانی المیہ اور فاش غلطی قرار دیتے ہوئے روس اور ایران کو جنگ سے علیحدہ ہونے کو کہا تھا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top