جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دہشت گردی کے حالیہ واقعات، سوشل میڈیا پر بھی ملک دشمن عناصر سرگرم

04 نومبر, 2023 18:10

پسنی گوادر اور میانوالی ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملوں سے متعلق ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے 3اور 4 نومبر کو پاکستان میں 2بڑے دہشت گرد حملے ہوئے،ان حملوں کو سیکیورٹی فورسز نے بھرپور حکمت عملی کے ساتھ کام بنادیا تھا ۔

ان حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ملک دشمن عناصر کے ایجنٹ سرگرم ہوگئے ۔

بھارتی ایجنسی "را” سے جڑے کئی اکاؤنٹس نے آج میانوالی حملے کا اشارہ دیا تھا ، اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے بھارت کی بدنام زمانہ "را” کا ہاتھ ہے۔

حملوں کےبعد بھارتی میڈیا نے 9مئی کی تصاویر دکھا کر پروپیگنڈا شروع کردیا،اس پروپیگنڈے میں دکھایا گیا کہ ایئر بیس پر ایئر فورس کا بہت نقصان ہوا اور ہونے والے اس نقصان پر خوب خوشیاں منائی گئی۔

اس پروپیگنڈے میں ایک سیاسی جماعت سے جڑے ایکس اکاؤنٹس نے بھی پسنی میں شہید فوجیوں کی بے حرمتی کی،سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں پیش پیش رہے۔

واضح رہے پاکستان نے غیر قانونی افغان باشندوں کو واپس بھیجنے کا عمل شروع کیا ہوا ہے،دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں ان عناصر کی موجودگی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

یہ پڑھیں : میانوالی :پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس پر حملہ ناکام، 9 دہشتگرد جہنم واصل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top