جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جمہوری حکومت میں اب جبری گمشدگی نہیں ہونے دی جائے گی

31 اگست, 2018 17:41

 اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ جمہوری حکومت میں اب جبری گمشدگی نہیں ہونے دی جائے گی اور جبری گمشدگی کو قانونی جرم قرار دیا جائے گا۔

جبری گمشدگی کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد کے ڈی چوک میں ڈی ایچ آر کے زیر اہتمام پرامن مظاہرہ کیا گیا، جس میں لاپتہ افراد کے ورثا، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران لوگوں کو بڑی تعداد میں لاپتہ کیا گیا، اب جب اس جنگ کا اختتام ہونے جارہا ہے تو اس مسئلے کا بھی اختتام ہونا چاہئے، جن پر کوئی جرم ہے انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، جو مر گئے ہیں ان کا بتا دیا جائے جبکہ جو دہشت گردوں کے ساتھ چلے گئے ہیں ان کا بھی بتادیا جائے۔’

انہوں نے کہا کہ ‘جمہوری حکومت میں اب جبری گمشدگی نہیں ہونے دی جائے گی، جبری گمشدگی کو قانونی جرم قرار دیا جائے گا اور اب تک لاپتہ ہونے والے افراد کا مسئلہ حل کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر بٹھایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top