جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بڑی اسکرین سے کنارہ کشی کا تاثر درست نہیں

21 جنوری, 2019 22:06

لاہور : لولی ووڈ کی نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کےلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

اداکارہ ریشم نے کہاحکومت کے پاس وسائل ہیں اسے چاہیے کہ فلم انڈسٹری میںسرمایہ کاری کرے جس سے نجی شعبہ بھی اس طرف راغب ہوگے۔  اس سے نہ صرف فلم انڈسٹری ترقی کرے گی بلکہ ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے صرف فنکاروں یا گلوکاروں کا ذریعہ معاش وابستہ نہیں بلکہ ا س کے ساتھ مختلف ہنر مندوں اور سینما انڈسٹری سمیت دیگر شعبے بھی جڑے ہوئے ہیں۔
ریشم نے کہا بڑی اسکرین سے کنارہ کشی کا تاثر درست نہیں آج بھی بہترین سے بہترین کردار کی تلاش میں رہتی ہوں اور شوبز میں جتنا بھی کام کر چکی ہوں اس سے مطمئن ہوں ، ہمیشہ بہترین کام کرنے کی کوشش کی ہے اور ہر پراجیکٹ میں اسی طرح کی جستجو میں رہتی ہوں
ریشم نے کہا کہ جب تک اس شعبے میں ہوں اسی ڈگر پر چلنے کا عزم ہے ۔ یہ تاثر درست نہیں کہ فلموں سے کنارا کشی اختیار کر لی ہے


Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top