جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم سے اہلخانہ سمیت لیگی رہنماؤں کی ملاقات

24 اگست, 2018 17:46

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے اہلخانہ سمیت لیگی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

جیل حکام کے مطابق قیدیوں سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص ہے تاہم عید کی تعطیلات کے باعث جمعرات کے بجائے آج نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔

لیگی رہنما خواجہ آصف، سینیٹر چوہدری تنویر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دو دن ملنے نہیں دیا گیا، آج ملاقات کے لیے آیا ہوں، صدر کی نامزدگی اور تحریک کے بارے کوئی بات نہیں کروں گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top