جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آرمی چیف نے سنگین وارداتوں میں ملوث 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

16 اگست, 2018 18:58

راولپنڈی: آرمی چیف نے شہریوں کے قتل اور دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے، ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد 45 افراد کی موت اور 103 کو زخمی کرنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔ دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں خوال محمد، صدام اللہ ،اظہار، سید اللہ، مجاہد، طارق علی، اسرار، کلیم اللہ، محمد رحمان اور فیاض اللہ شامل ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top