جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انگریزوں سے آزادی حاصل کرلی لیکن مائنڈ سیٹ نہیں چھوڑا

14 ستمبر, 2018 16:20

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی میانوالی ٹرین کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی گئی، اسپتال میں غریب علاج کے لیے ترس گئے۔ ریلوے غریبوں کی سواری ہے۔ انگریز 11 ہزار کلو میٹر ریل ٹریک چھوڑ کر گئے تھے۔ ہمارے حکمرانوں نے اب تک صرف 600 کلو میٹر ٹریک بنایا۔

انگریزوں سے آزادی حاصل کرلی لیکن مائنڈ سیٹ کو نہیں چھوڑا، حکمرانوں نے صرف اپنا اور خاندان کے بارے میں سوچا۔ ساری سہولتیں امیروں کے لیے ہوتی ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

یہ پہلی حکومت ہوگی جو نیچے سے لوگوں کو اوپر اٹھائے گی۔ ریلوے کی سرگرمیوں میں واضح اضافہ نظر آرہا ہے۔ ساری سہولتیں امیروں کے لیے ہوتی ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ حکومت عام آدمی کی بہتری کے لیے ہر قدم اٹھا رہی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون کی تعمیر پر خوشی ہے، ضعیف افراد کے لیے سفری سہولت سے بھی متاثر ہوا ہے، ہم اپنے بچوں کا مستقبل اپنے ہاتھوں سے تباہ کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے۔ اسلام آباد میں اب تک 100 ارب کی زمین واگزار کروا لی ہے۔ ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیے جائیں گے۔

ہم نے بڑے بڑے قبضہ گروپس پر ہاتھ ڈالنا ہے، بڑے بڑے قبضہ گروپس سے زمین لے کر پروڈکٹ کریں گے۔ سرکاری زمین پر غریب رہائش پذیر لوگوں کو کچھ نہیں کہیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top