جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بائیکاٹ مہم کو بکواس کہنے پر اداکارہ حنا بیات تنقید کی زد پر

12 دسمبر, 2023 14:53

 

ادکارہ کے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ مہم کو جہالت کہنے پر صارفین مشتعل ہوگئے ہیں۔

فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی دنیا بھرمیں مذمت کی جارہی ہے،مسلم ممالک میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ بھی جاری ہے۔

ایسے میںپاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا بیات نے اسرائیل کے خلاف غیر ملکی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم کو بکواس قرار دے دیاہے،جس پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حنا خواجہ کے بیان پر شدید تنقیدکی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر حنا بیات کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلم ممالک کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل کلپ اداکارہ کے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کا ہے جس میں انہوں نے شوبز سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی تھی۔

 

وائرل کلپ میں بائیکاٹ مہم پرانہوں نے کہا کہ بہت عجیب اور ایک بکواس قسم کی جنگ چل رہی ہے جس میں ان کے کچھ جاننے والے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں غیر ملکی فاسٹ فوڈ نہ کھائیں، اسٹاربکس نہ پیئیں، پیپسی نہ پیئیں لیکن وہ سوشل میڈیا استعمال کریں گے۔

حنا بیات نے دوٹوک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان جاہلوں سے میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کسی بھی چیز کو اپنے لیے کسی ٹول کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، اپنی بہتری کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مخصوص حالات میں اجازت دی ہے کہ وہ حلال کو حرام کرسکتے ہیں۔ اگر قحط آجائے تو آپ کچھ بھی کھا سکتے ہیں۔

حنا بیات کے اس وائرل کلپ کے بعد سے ان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کیا کہنے کی کوشش کر رہی ہیں؟ سوشل میڈیا آپ کی آواز اٹھانے کا ایک ذریعہ ہے،لیکن میکڈونلڈز اور اسٹار بکس پیٹ کی چربی بڑھانے کے علاوہ کوئی مقصد پیش نہیں کرتے ہیں۔

 

 

ایک صارف حنا بیات پر خاصا برس پڑے، انہوں نے حنا بیات کے ایک ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

 

ایک صارف نے لکھا کہ انہیں خود سمجھ نہیں آرہی ہے کہ وہ کیا کہنا چارہی ہیں۔

 

 

کچھ صارفین کے مطابق حنا بیات بائیکاٹ مہم کی حمایت کررہی ہیں اور وہ اس کی مخالفت کرنے والوں کا مذاق اڑا رہی ہیں۔

یہ پڑھیں : عامر اور فریال ایک ساتھ ، علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top